امام حسن مجتبی(ع) کا جشن میلاد اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر طرف خوشی کے مظاہر اور آرائش

اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں اور مسرتوں سے بھرے ایام میں سے ایک امام حسن مجتبی(ع) کے جشن میلاد کا دن پندرہ رمضان المبارک بھی ہے اس مبارک اور پُر مسرت دن کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہرطرف مسرت کے مظاہر نظر آ رہے ہیں۔

روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے آویزاں ہیں جہاں نظر پڑتی ہے وہاں امام حسین علیہ السلام کے فضائل اور مراتب اور مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر لگے نظر آتے ہیں رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔۔۔۔۔
واضح رہے اس پُر مسرت دن کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہر سال متعدد محافل اور پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ان پروگراموں میں عراق کے شہر حلہ میں منعقد ہونے والا سالانہ امام حسن مجتبی(ع) فیسٹیول بھی شامل ہے کہ جس کی تقریبات مقام رد الشمس میں تین روز تک جاری رہتی ہیں لیکن اس سال کووڈ 19 کے سبب پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر یہ تمام تقریبات اور پروگرام وزارت صحت کی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے محدود پیمانے پر منعقد کئے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: