روضہ مبارک امام حسین(ع) و حضرت عباس(ع) کے وفد کی ابن الخطیب ہسپتال کے حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت

بروز منگل 27 اپریل 2021ء بمطابق 14 رمضان 1442ھ کو روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ایک وفد نے ابن الخطیب ہسپتال کے حادثہ میں زخمی ہونے والے مریضوں کی بغداد کے مختلف اسپتالوں اور ان کے گھروں میں جا کر عیادت کی اور انھیں دونوں مقدس روضوں کے شرعی متولیوں کے نیک تمناؤں اور دعاؤں پر مشتمل پیغام پہنچائے۔
وفد میں شامل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نمائندے اور دینی امور کے سیکشن کے نائب سربراہ شیخ عادل وکیل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابن الخطیب ہسپتال کے المناک حادثہ کے بعد کربلا کے دونوں مقدس روضوں کے شرعی متولیوں کی خصوصی ہدایت پر وفد بغداد پہنچا اور پہلے وفد نے اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے پسماندگان کو فردًا فردًا تعزیت پیش کی اور اگلے دن زخمیوں کی عیادت اور تیمارداری کے لیے متعدد ہسپتالوں اور ان کے گھروں میں جا کر ان سے ملاقات کی۔
وفد نے زخمیوں کی عیادت کے دوران ان کے لیے جلد شفا کی دعا کی اور انھیں مقدس روضوں کے تبرکات بھی ہدیہ کیے اور کربلا کے دونوں مقدس روضوں کے شرعی متولیوں کا پیغام بھی ان تک پہنچایا کہ جس میں ان کی ہرممکن مدد اور مقدس روضوں کے ہسپتالوں میں علاج کی پیشکش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: