"مرکز برائے فہرست سازی وتنظیم معلومات" نے عراقی مؤلفین کے بارے میں ایک مستند صفحہ نشر کر دیا ہے

روضہ حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے "مرکز برائے فہرست سازی وتنظیم معلومات" نے (الملفّ الاستناديّ للمؤلّفين العراقيّين) کے نام سے عراقی مؤلفین کے بارے میں ایک مستند فائل تیار کی ہے کہ جس میں ہر عراقی مؤلف اور اس کے کام کے حوالے سے معلومات کو اکٹھا کیا گیا ہے اور اس منصوبہ کو ناموں کے بین الاقوامی شناخت کار (ISNI) کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے کہ جو بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت یا آئیسو (2012/iso 27729) سے منظور شدہ ہے تمام عراقی مؤلفین کے اس مشترک نمبر کی بدولت نیٹ ورک پر ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔
مذکورہ بالا مرکز کے انچارج حسنین موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے: یہ سروس ان متعدد خدمات اور منصوبوں میں سے ایک ہے جس پر ہمارا مرکز کام کر رہا ہے تاکہ اس سائٹ کو بین الاقوامی لائبریریوں میں ہونے والی ہر جدت سے ہم آہنگ کیا جا سکے اور نیٹ ورکنگ میں تلاش کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

اس فائل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://afiqa.net/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: