شعائر ومواکب حسینی سیکشن کے دیوانیہ گورنریٹ میں قرآنی مقابلوں کا اختتام

شعائر ومواکب حسینی سیکشن کی دیوانیہ گورنریٹ میں قائم شاخ کی طرف سے جاری پانچویں سالانہ رمضانی مقابلوں کا اختتام ہو گیا ہے کہ جس میں دیوانیہ کے مواکب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر ومواکب حسینی سیکشن کی دیوانیہ گورنریٹ میں قائم شاخ کی طرف سے دس دن پہلے شروع ہونے والے ان مقابلوں کی اختتامی تقریب مذکورہ شاخ کے دفتر کے باغیچہ میں بروز منگل (14 رمضان 1442 ہجری) بمطابق (27 اپریل 2021ء) کو امام حسن مجتبی علیہ السلام کے جشن میلاد کی رات منعقد ہوئی۔
مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ سلمان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: یہ رمضانی مقابلہ ہمارے سیکشن کے زیر اہتمام مسلسل پانچ سال سے منعقد ہو رہا ہے اور اس میں تلاوت، تفسیر اور حفظ کے حوالے سے سولات کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقابلہ کا مقصد اس شعبہ میں مسابقت کا جذبہ پیدا کرنا اور قرآنی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
اس مقابلہ کی اختتامی تقریب میں پہلی پوزیشنیں لینے والے مواکب کا اعلان کیا گیا اور ان میں انعامات واسناد تقسیم کی گئیں۔
اس مقابلے میں پہلی پوزیشن: مجموعة الحسن المجتبى(عليه السلام) نے لی۔
جبکہ اس مقابلے میں دوسری پوزیشن: خدّام فاطمة الزهراء(عليها السلام) نے لی۔
اور تیسری پوزیشن: طريق ثورة الحسين(عليه السلام) نے لی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: