(ريحانة المصطفى) کے نام سے امام حسن مجتبی(ع) کے حالات زندگی کے بارے میں معلوماتی مقابلہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فیملی کلچرل سنٹر نے (ريحانة المصطفى) کے نام سے خواتین کے لیے ایک الیکٹرانک ثقافتی ومعلوماتی مقابلہ کا انعقاد کیا ہے کہ جس کا محور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور حالات زندگی ہے۔
مذکورہ مرکز کی انچارج محترمہ اسمھان ابراہیم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ: یہ مقابلہ ان خصوصی مقابلوں میں سے ایک ہے جو ہمارے مرکز کی طرف سے ہر امام کے جشن میلاد کے موقع پر منعقد کیے جاتے ہیں اور (ريحانة المصطفى) کے نام سے منعقد ہونے والا یہ مقابلہ دوسرے امام حضرت حسن مجتبی(ع) کے جشن میلاد کے دن (15 رمضان) کی مناسبت سے منعقد کروایا جا رہا ہے کہ جس کا مقصد امام علیہ السلام کی سیرت اور حالات زندگی کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور مطالعہ کی ترغیب دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقابلہ کے لیے ایک خصوصی کمیٹی نے سوالات تیار کیے ہیں تین دن تک جاری رہنے والے اس مقابلہ میں شرکت کے لیے مندرجہ ذیل لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://forms.gle/rA9DJi71Ss7SiQMh6
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: