قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی طرف سے (ربيع القلوب) کے نام سے قرآنی مقابلہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی طرف سے ماہ مبارک کی مناسبت سے (ربيع القلوب) کے نام سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کی انچارج محترمہ منار جبوری نے بتایا ہے کہ: "یہ مقابلہ انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کے درمیان منعقد کیا جا رہا ہے اور اس مقابلہ کو مختلف کیٹاگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر کیٹاگری کی مزید شاخیں بھی ہیں کہ جن میں (تین سپاروں کو حفظ کرنا، پانچ سپاروں کو حفظ کرنا اور دس سپاروں کو حفظ کرنا) سرفہرست ہے۔

محترمہ جبوری نے مزید بتایا کہ: اس مقابلے کا مقصد خواتین میں مسابقت ومقابلے کے رجحان کو تقویت دینا اور حفظ قرآن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مقابلہ کے لیے گوگل میٹ (Google meet) پروگرام کا پلیٹ فورم استعمال کیا جا رہا ہے اور ماہرین وحفاظ قرآن کی خصوصی قرآنی کمیٹی کے زیر نگرانی یہ مقابلہ جاری ہے اور مقابلے کے اختتام پر ہر زمرے میں پہلی پوزیشنیں لینے والی طالبات کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور انھیں انعامات و اسناد دی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: