مسیب ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اور مرکز العمید کے درمیان دو طرفہ تعاون اور مشترکہ عمل پر تبادلہ خیال

ہماری خواہش ہے کہ ہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے العمید عالمی مرکز برائے تحقیق ومطالعہ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر علمی منصوبوں پر کام کریں کہ جن میں اعلی تعلیمی مراحل کے طلباء کے لیے کانفرنسوں، سیمیناروں اور مباحثوں کا انعقاد اور تحقیقی مقالات کی تیاری و جائزہ شامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسیب ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جبار عباس جابر نے مرکز العمید کے سربراہ ڈاکٹر ریاض العمیدی سے ملاقات میں کیا کہ جنہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے وفد کے ہمراہ آج روضہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مرکز العمید کے ساتھ طے شدہ میٹنگ میں اپنے وفد کی سربراہی کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے امام ہادی(ع) ہال میں ہونے والی اس میٹنگ میں مرکز العمید کے سربراہ، الکفیل یونیورسٹی کے ڈین اور العمید یونیورسٹی کے نمائندے نے شرکت کی۔
ڈاکٹر جبار نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہم نے اس میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ہم کس طرح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ میں موجود توانائیوں اور صلاحیتوں کو استعمال کر کے ترقی دے سکتے ہیں، ہمارے انسٹی ٹیوٹ میں چار مختلف علمی شعبوں پر مشتمل بارہ سیکشن ہیں ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے اداروں کے دورے کرتے رہیں گے اور طلباء کی تربیت کے لیے مل کر کام کریں گے اور طلباء کی ٹرینگ ایک ایسا منصوبہ ہے کہ جو روضہ مبارک کے کامیاب ترین منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس کے لیے مطلوبہ تمام تر وسائل بھی روضہ مبارک کے پاس موجود ہیں۔
مرکز العمید کے رکن ڈاکٹر علاء جبر موسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران اس بارے میں بتایا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علمی، سائنسی اور سرمایہ کاری شعبوں خاص طور پر زرعی شعبہ میں مل کر کام کرنے میں دلچسبی رکھتا ہے، وفد نے متعدد قابل عمل تجاویز بھی پیش کی ہیں جن پر روضہ مبارک کی طرف سے عمل درآمد انسٹی ٹیوٹ کے لیے کافی مددگار ثابت ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: