بچوں اور بچیوں کے لیے (براعم شهر الخير) کے نام سے معلوماتی مقابلہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے فیملی کلچرل سنٹر نے رمضان المبارک کے مہینہ کو مزید ثمر آور بنانے کے لیے بچوں اور بچیوں کے لیے (براعم شهر الخير) کے نام سے ایک الیکٹرانک معلوماتی مقابلہ کا انعقاد کیا ہے کہ جس میں ماہ مبارک کی اہمیت اور روزوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔
مذکورہ مرکز کی انچارج محترمہ اسمھان ابراہیم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ: یہ مقابلہ ان خصوصی مقابلوں میں سے ایک ہے جو ہمارے مرکز کی طرف سے ماہ رمضان میں منعقد کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد ہر عمر کے افراد کے لیے تعلیمی، ثقافتی، فکری اور مذہبی معلومات میں اضافہ کرنا اور ماہ مبارک سے ہر قسم کے استفادہ کو فروغ دینا ہے۔
بچوں اور بچیوں کے لیے منعقد ہونے والے اس مقابلہ میں شرکت اور مزید معلومات کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://forms.gle/rjLNdzHYKxcnPWJh6
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: