شیخ کلینی سروس کمپلیکس میں زائرین کے لیے افطار کا اہتمام

شیخ کلینی سروس کمپلیکس کا شمار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ان سائٹس میں ہوتا ہے کہ جہاں ناصرف دینی مناسبات پر بلکہ پورا سال زائرین کی خدمت کے لیے وسیع انتظامات کیے جاتے ہیں، دونوں مقدس روضوں کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ مقام بغداد۔ کربلا روڈ آنے اور جانے والے زائرین کے لیے ایک اہم مقام بن چکا ہے۔
کمپلیکس میں مضیف یونٹ کے سربراہ ہلال حمود نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ: ہر سال رمضان کے بابرکت مہینے میں ہم یہاں زائرین کے لیے افطار کا اہتمام کرتے ہیں اور صحت عامہ کی شرائط کے مطابق کمپلکس کے ہالز میں زائرین کو کھانا پیش کرتے ہیں۔
انھوں نے بتایا ہم ہر روز تقریبا 100 افراد کے افطار کا انتظام کر رہے ہیں کہ جن میں مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے آئے ہوئے روضہ مبارک کے مہمان بھی شامل ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ کلینی کمپلیکس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اہم ترین خدماتی سائٹس میں سے ایک ہے کہ جو دونوں مقدس روضوں سے تقریبا 17 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اس کا بنیادی ہدف زائرین کو خدمات فراہم کرنا ہے اور اس کے علاوہ یہ کمپلکس متعدد دینی وثقافتی سرگرمیوں کی میزبانی بھی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: