العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کی جانب سے امام حسن المجتبی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر جشن میلاد کا انعقاد

العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کی جانب سے امام حسن المجتبی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث جشن کے دوران سخت احتیاطی اور حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں اورالعمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کے طلباء نے اس پر مسرت تقریب کے دوران مختلف سرگرمیاں اور پروگرام پیش کئے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر احمد الکعبی نے کہا: "العمید ایجوکیشنل گروپ کے کنڈر گارٹنز اور اسکولز کی جانب سے کریم اہلبیت امام حسن المجتبی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جشن میلاد کی اس پرمسرت تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد بچوں نے کریم اہلبیت امام حسن المجتبی علیہ السلام کی شان میں قصائد اور نظمیں پیش کیں۔ بچوں نے اس پر مسرت تقریب کے دوران مختلف سرگرمیاں اور پروگرام بھی پیش کئے" .
انھوں نے کہا: "العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز میں اہلبیت (علیہم السلام) کے جشن میلاد اور ایام شہادت کی مناسبات کے احیاء کے لئے تقاریب اور پروگرامز کا انعقاد غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ ہے اور ان مناسبات کو منانے کے لئے مستقل فورمز بنائے گئے ہیں اوراسلامی تقویم کے مطابق ان واقعات کو یاد کیا جاتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "اس میں کوئی شک نہیں کہ ان مواقع کی یاد دلانے کا مقصد اقدار، تعلیم اور طرز عمل کے لحاظ سے اہل بیت (علیہم السلام) کے اصولوں اور تعلیمات کو آنے والی نسلوں کے دلوں میں راسخ کرنا ہے۔ "
انھوں نے مزید کہا: " اتفاق سے جشن ولادت کی یہ پرمسرت تقریب امتحانات کے اختتام کے بعد دوسرے سمسٹر کے آغاز پر منعقد کی گئی تھی۔ اس لئے پہلے سیمسٹر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اس پرمسرت موقع پراعزازت سے بھی نوازا گیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: