حضرت امام حسن المجتبی علیہ السلام کے جشن ولادت باسعادت کے ضمن میں محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ قرآن مرکز الہندیہ برانچ کی جانب سے حضرت امام حسن المجتبی علیہ السلام کے جشن ولادت باسعادت کے ضمن میں مقام سید احمد بن امام موسی الکاظم علیہ السلام میں محفل قرآن منعقد کی گئی کہ جس میں مومنین نے وزارت صحت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے شرکت کی۔
قرآن مرکز الہندیہ برانچ کے سربراہ جناب حامد المرعبي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس محفل قرآن کا انعقاد ہماری برانچ کے رمضان پروگرام اور قرآنی منصوبوں کا حصہ ہے جن کا مقصد اس بابرکت مہینے کے دن اور راتوں کا احیاء ہے اور اس محفل قرآن کا انعقاد خصوصی طور پر کریم اہل بیت امام حسن المجتبی علیہ السلام کے جشن ولادت کے ضمن میں کیا گیا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "اس بابرکت محفل کے آغازمیں قرآن پاک کے ایک کے ایک جز کی تلاوت کی گئی۔ اس کے بعد کریم اہل بیت امام حسن المجتبی علیہ السلام کی حیات طیبہ کے مختلف پہلووں کو دنیا تک پہنچانے کے لئے ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا تھا۔ لیکچر کے اختتام پر ایک شعری نشست بھی منعقد کی گئی تھی کہ جس میں معروف شعراء کرام نے کریم اہل بیت امام حسن المجتبی علیہ السلام کے حضور منظوم گلہائے عقیدت پیش کئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: