سورۃ فاتحہ کی درست تلاوت کے لئے (البراعم) کے عنوان سے مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے سورۃ فاتحہ کی درست تلاوت کے لئے (البراعم) کے عنوان سے ایک مقابلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے سربراہ ماھر خالد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ اس مقابلے کا مقصد بچوں کو ایک تعلیمی کارٹون فلم (أحمد والقمر) کے ذریعے سورۃ فاتحہ کی درست تلاوت کی تعلیم دینا اور سورۃ فاتحہ پڑھنے کے دوران کی جانے والی عام غلطیوں سے آگاہ کرنا ہے تاکہ ان غلطیوں کو درست کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مقابلے میں شرکت کے لئے شرکا سورۃ فاتحہ کی صحیح تلاوت کی آڈیو فائل بذریعہ ٹیلیگرام اس نمبرپر 009647602306524 پر بھیج سکتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ مقابلے کے شرکاء آڈیو فائل کے علاوہ اپنا نام، تعلیمی قابلیت، شہر اور ٹیلیفون نمبر بھی بھیجیں۔ یہ مقابلہ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔

مقابلے میں شرکت کے لئے شرائط درج ذیل ہیں:
- شرکاء کی عمر 15 سال سے کم ہونی چاہئے۔
- آواز واضح ہونی چاہئے۔
- تلاوت نہ بہت تیز ہو اور نہ آہستہ۔
-بھیجی جانے والی آڈیو کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ ایک منٹ ہونا چاہئے۔

ماہرین پر مشتمل کمیٹی بھیجی جاانے والی آڈیو فائلز میں سے درست اور بہترین فائلز کو منتخب کرنے کے بعد بذریعہ قرعہ اندازی فاتحین کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ جس کے بعد مقابلے کے فاتحین کوانعامات اور سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے(أحمد القمر) کے عنوان سے (2 ڈی) کارٹون فلم کی تکمیل اور اسے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بچوں اور نوعمروں کو سورۃ الفاتحہ صحیح پڑھنے کی تعلیم دی جاسکے۔ یہ فلم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ الجود اینیمیشن سنٹر نے تیار کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: