سنجار میں شبہائے قدر اور امام علی(ع) کے یوم شہادت کو عقیدت واحترام سے منایا گیا

موصل گورنریٹ کے شمال میں واقع نواحی شہر سنجار کے رہنے والوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ثقافتی مرکز میں شبہائے قدر اور حضرت امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کے ایام شہادت کو عقیدت واحترام سے منایا۔
اس حوالے سے مذکورہ مرکز کے انچارج شیخ حیدر عارضی نے بتایا کہ: اس المناک سانحہ کی یاد میں ناصرف ثقافتی مرکز میں مجالس عزاء کا انعقاد ہوا بلکہ مرقد سيدہ زينبِ صغرى بنت امام سجاد (عليهما السلام) میں بھی مجالس وعزاداری برپا کی گئی جس میں اہل سنجار کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا: سنجار میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور انہی پروگراموں کے ضمن میں امام علی(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں تین دن تک مجالس عزاء اور ماتم داری کا انعقاد کیا گیا اور اسی طرح سے شبہائے قدر کے اعمال بھی اجتماعی طور پر ادا کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: