قرآن مرکز الہندیہ برانچ کی جانب سے منعقد کردہ قرآن کورس برائے اطفال اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز الہندیہ برانچ نے إمام الحسن(عليه السلام) قرآن کورس برائے اطفال کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔ یہ قرآن کورس احکام تلاوت، تجوید اور حفظ قرآن کے ابتدائی اسباق کے علاوہ عقائد اور فقہ کے دروس پر مشتمل تھا۔
یہ کورس تین ماہ تک جاری رہا اور اس میں (20) سے زیادہ طلباء شریک ہوئے۔ اس کورس میں ماہر اور تجربہ کار اساتذہ نے بچوں کو متلعقہ موضوعات پر دروس اور رہنمائی فراہم کی۔ اس کورس کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت اور اسلامی تعلیمات کا فروغ ہے اور ایک ایسی نسل کو پروان چڑھانا ہے جو قرآنی اور اسلامی تعلیمات سے بہرہ مند ہو۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کا سب سے اہم ستون ہے اور اس کا مقصد معاشرے میں قرآنی علوم کی نشرو اشاعت اور فروغ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: