العباس فائٹنگ اسکواڈ کی جانب سے خون عطیہ کرنے کی مہم کا انعقاد

امیر المومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کی یاد میں العباس فائٹنگ اسکواڈ کے عملے کی جانب سے خون عطیہ کرنے کی مہم چلائی گئی۔
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا نے کہا: یہ مہم محکمہ صحت بصرہ سے وابستہ بلڈ بینک کے تعاون سے چلائی گئی تھی۔ مرکزی میڈیا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اسکواڈ بصرہ گورنریٹ میں انسانی ہمدردی اور سماجی خدمات پر مشتمل سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسی تناظر میں بصرہ گورنریٹ کے بلڈ بینک کے ڈائریکٹر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شروع کی جانے والی اس مہم پر اسکواڈ کی قیادت اور خون عطیہ کرنے والے ہیروز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ نہ صرف بصرہ بلکہ پورے ملک میں اپنی رفاہی سرگرمیوں اور انسان دوست مہمات کے ذریعے معاشرے کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: