قرآن انسٹی ٹیوٹ نے ٹی وی پروگرام (تلاوة وتحليل) کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے ہفتہ وار ٹی وی پروگرام (تلاوة وتحليل) کا آغاز کر دیا ہے کہ جس میں تلاوت اور اس کا تحلیلی تجزیہ پیش کیا جاتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں تلاوت یونٹ کے سربراہ علاؤالدین حمیری نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینہ کہ جس میں نبی کریم(ص) پر قرآن نازل ہوا کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کے لیے ہم نے ہفتہ وار ٹی وی پروگرام شروع کیا ہے کہ جسے ہم نے (تلاوة وتحليل) کا نام دیا ہے۔

اس پروگرام میں مدعو قاری جب تلاوت کر کے فارغ ہوتا ہے تو وہاں موجود قرآنی تلاوت کے ماہرین اس تلاوت کا تحلیلی تجزیہ پیش کرتے ہیں کہ جس میں پڑھے جانے والے حصہ کی صحیح ادائيگی کے لیے مطلوبہ قواعد وضوابط، احکام اور آواز کے اتراؤ چڑھاؤ کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: