روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کی طرف سے "معلوماتِ تراث" کے عنوان سے منعقد ہونے والے معلوماتی مقابلے میں المعارف کالج برائے اسلامی علوم (كلّية المعارف للعلوم الإسلاميّة) کی ٹیم نے آخری مرحلے میں اہل بيت(ع) یونیورسٹی (جامعة أهل البيت{ع}) کی ٹیم کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی لی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں منعقد ہونے والے اس فائنل مقابلے کو دیکھنے کے لیے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور اداری سربراہان بھی موجود تھے۔
فائنل مقابلہ تین راؤنڈ پر مشتمل تھا جس میں المعارف کالج برائے اسلامی علوم نے اہل بيت(ع) یونیورسٹی پر ((70--20)) کے اسکور سے برتری حاصل کر کے اپنی فتح کو یقینی بنایا۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے ارکان کو انعام کے طور پر عمرہ کروایا جائے گا جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو روضہ مبارک امام رضا(ع) کی زیارت کے لیے لے جایا جائے گا۔
واضح رہے اس مقابلے میں متعدد کالجوں نے شرکت کی اور اسے متعدد میڈیا ہاؤسز نے براہ راست نشر کیا۔