بابل میں امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کی یاد میں محفل قرآن الرمضان کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز بابل برانچ نےامیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کے ضمن میں بابل کے علاقے المحاويل میں محفل قرآن کا انعقاد کیا جس میں قرآن مرکز بابل برانچ کے متعدد قاریان قرآن اور مومنین نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شرکت کی۔

اس بابرکت محفل میں قاری ساهر التميمي اور قارئ سيّد أحمد الأعرجي نے قرآن پاک کی تلاوت کا شرف حاصل کیا جس کے بعد ڈاکٹر سيّد حيدر الشلّاه نے ایک فکری لیکچر پیش کیا۔ اپنے لیکچر کے دوران انہوں نے امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی حیات طیبہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور اسلام کی بقاء اور اس کی نشر و اشاعت کے لئے آپ علیہ السلام کے عظیم کردار اور لازوال قربانیوں پر بات کی۔

محفل کے اختتام پر معروف نوحہ خواں احمد السیلاوی نے امام علی علیہ السلام کی المناک شہادت کی یاد مرثیہ خوانی کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: