مرکز احیاء التراث نے سيد أبي تراب خوانساری کی کتاب شائع کر دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز احیاء التراث نے علامہ سيد أبي تراب عبد العلي بن أبي قاسم جعفر الخوانساريّ النجفيّ (قدّس سرّه {متوفّى 1346هـ}) کی تحریر کردہ کتاب (رسالة في تحقيق ماهيّات الأحكام التكليفيّة والوضعيّة) کو شائع کر دیا ہے۔

اس کتاب کی تحقیق کے فرائض شيخ محمد حسين علي بحسون نے انجام دیے ہیں اور مرکز کے دیگر اراکین نے بھی اس کتاب کی تحقیق پر نظر ثانی کی ہے۔

مرکز کے انچارج محمد الوکیل نے بتایا ہے کہ یہ ہمارے مرکز کی طرف سے مکمل ہونے والا تیسرا تحقیقی منصوبہ تھا کہ جس کے تحت ہم قدیم کتابوں اور قلمی نسخوں کی تحقیق مکمل کرنے کے بعد انھیں شائع کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس کتاب (رسالة في تحقيق ماهيّات الأحكام التكليفيّة والوضعيّة) میں علماء کے درمیان موجود علمی اختلاف کے بارے میں بات کی گئی ہے کہ "احكام وضعيّة" کیا "احكام تكليفيّة" سے ہی منزوع ہیں؟ یا پھر ان کی ایک مستقل حیثیت (استقلاليّة بجعلٍ مستقلّ) ہے؟

واضح رہے کہ مركز إحياء التراث روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری اور دار المخطوطات کا حصہ ہے کہ جس کی ذمہ داری قدیم کتابوں کا احیاء ہے اس مقصد کے لیے مرکز میں دسیوں ماہرین کام کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: