العمید یونیورسٹی کا فورتھ جنریشن ڈیسٹنٹ ایجوکیشن سسٹم ہائر ایجوکیشن کی وزارت کا مرکز نگاہ بن گیا

عراقی وزارت برائے اعلی تعلیم اور سائنس وتحقیق کے ایک اعلی سطحی وفد نے آج العمید یونیورسٹی کا دورہ کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ابتدائی اور اعلی تعلیم کی ہیئت سے وابستہ اس یونیورسٹی میں برقی نظام تعلیم وتدریس کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر عامر سلیم کی سربراہی میں آنے والے وزارتی وفد کا یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر مؤید الغزالی نے استقبال کیا، جس کے بعد وفد کو یونیورسٹی میں استعمال ہونے والے چوتھی نسل کے برقی نظام تعلیم وتدریس کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انھیں یونیورسٹی کے شعبہ برائے برقی تعلیم کا دورہ بھی کروایا گیا۔

وفد نے یونیورسٹی کے فورتھ جنریشن ڈیسٹنٹ ایجوکیشن سسٹم کو کافی سراہا اور اسے عراق میں استعمال ہونے والا جدید ترین نظام قرار دیا۔

وزارتی وفد کو یونیورسٹی کے باقی باقی حصوں کا بھی وزٹ کروایا گیا کہ جن میں یونیوسٹی کی لیباثریاں، تدریسی وتعلیمی ہالز، ورکشاکپس، لائبریری اور دیگر حصے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی عالمی اور ملکی صورت حال کے پیش نظر العمید یونیورسٹی نے اپنی تمام کلاسوں کو آن لائن کر دیا ہوا ہے تقریبا سب لیکچرز برقی نظام تعلیم کے ذریعے ہی دیئے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: