شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین کے شبہائے قدر کے احیاء کے پروگرام اختتام کو پہنچے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین کی طرف سے شبہائے قدر کے احیاء کے لیے شروع کیے گئے پروگرام اختتام پذیر ہو چکے ہیں کہ جن کا انعقاد روضہ مبارک کے امام موسی کاظم(ع) ہال کیا گیا تھا۔

اس بارے میں مذکورہ شعبہ کی انچارج محترمہ تغرید تمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس شعبہ کی طرف سے ہر سال شب قدر کی راتوں میں بڑے پیمانے پر عبادتی پروگرموں کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن اس سال کوونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال اور محکمہ صحت کی دی گئی ہدایات کے سبب شبہائے قدر میں شب بیداری اور دیگر عبادتی سرگرمیوں کو محدود پیمانے پر سرانجام دیا گیا کہ جن میں زائرات اور روضہ مبارک کی کچھ خادمات نے شرکت کی۔

انھوں نے بتایا کہ 19، 21، اور 23 رمضان کی راتوں کے احیاء کے لیے امام موسی کاظم(ع) ہال میں خواتین کے لیے مجالس عزاء، محافل قرآن، اخلاقی دروس اور اعمال کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: