روضہ مبارک میں ہزاروں قدرتی پھولوں سے بنا دیدہ زیب رمضانی قالین

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا صحن ماہ مبارک رمضان کی ابتدا سے قدرتی پھولوں کے ایک دیدہ زیب شہکار سے سجا ہوا ہے جس کو بنانے کے لیے سجاوٹ وشجرکاری یونٹ نے ہزاروں قدرتی پھول اور آرائشی پودے استعمال کیے ہیں۔

اس یونٹ کے انچارج ذیاب احمد عمران نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ہم ہر سال ماہ رمضان کے شروع ہونے سے پہلے ہی قرآنی محافل کے سٹیج کو ہزاروں قدرتی پھولوں اور پودوں سے سجاتے ہیں اور اسے ایک آرائشی قالین کی شکل دیتے ہیں جس پر رمضان المبارک اور اس کی مناسبات کے حوالے سے الفاظ درج ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ: اس سال بنائے جانے والے پھولوں کے اس آرائشی قالین کی اونچائی ایک میٹر ہے جبکہ اس کا رقبہ 16مربع میٹر ہے۔ اس کو بنانے کے لیے (الكوكيا) کے 5000 پودے استعمال کیے گئے ہیں جس کے وسط میں (كفشة مريم) نامی 3000 پھولوں کی مدد سے یہ آیت کریمہ لکھی گئی ہے: (شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْ أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ)۔ اس کے اوپر ایک چاند بھی بنا ہوا ہے۔ پھولوں کے اس قالین کے گرد (البتونيا اور الجعفري) سمیت بہت سے دوسرے پودوں کے گملوں کو ترتیب سے رکھا گیا ہے جو اس کی جمالیت میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: