الکفیل یونیورسٹی کے سربراہ کی عالمی کانفرنس میں شرکت اور یونیورسٹی کے کامیاب ڈیسٹنٹ ایجوکیشن سسٹم پر گفتگو

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ابتدائی واعلی تعلیم کی ہیئت سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نورس الدھان نے یونیورسٹی کی طرف سے تعلیمی خدمات کی فراہمی اور وباء کے باوجود ان کے تسلسل واستمرار کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی گفتکو کی اور بتایا کہ یونیورسٹی نے کس طرح برقی نظام تعلیم وتدریس کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا اور ڈیسٹنٹ ایجوکیشن سسٹم سے استفادہ کے لیے بہترین ماحول مہیا کیا۔

بروز جمعہ 24 رمضان 1442ھ بمطابق 7 مئی 2021ء کو عراق کی اعلٰی تعلیم اور سائنس و تحقیق کی وزارت کی طرف سے منعقد ہونے والی دوسری سالانہ کانفرنس برائے برقی تعلیم وتدریس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نورس نے عراق میں عمومی طور پر استعمال والے ڈیسٹنٹ ایجوکیشن سسٹم اور الکفیل یونیورسٹی میں اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والے نظام کے درمیان ایک مختصر تقابلی جائزہ بھی پیش کیا اور الکفیل یونیورسٹی کی اس میدان میں کامیابیوں کے اسباب کا ذکر کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: