روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں منعقد ہونے والی ختم قرآن کی محفل میں سیکورٹی فورسز کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے انچارج شیخ جواد النصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ہمارے ادارے کی طرف سے ماہ رمضان میں منعقد کیے جانے والے پروگروموں میں سے ترتیل کے ساتھ ختم قران کی محفل بھی ہے کہ جس کا انعقاد روضہ مبارک میں کیا جاتا ہے اس محفل میں ہر سال سیکورٹی فورسز اور پولیس کو بھی مدعو کیا جاتا ہے کہ جو اس محفل میں ناصرف سامعین کی طور پر شرکت کرتے ہیں بلکہ قرآن مجید کی تلاوت کا شرف بھی حاصل کرتے ہیں۔

اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر جہاں ہم نے اپنے دیگر پروگراموں کو مختصر کیا ہے وہاں گزشتہ سالوں کے برعکس اس مرتبہ ختم قرآن کی محفل میں محدود پیمانے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکاروں کو مدعو کیا کہ جنہوں نے حسب معمول تلاوت قرآن مجید اور اسے سننے کا شرف حاصل کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: