روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی نجف اشرف میں قائم شاخ کی طرف سے منعقد ہونے والے تیسرے سالانہ حفظ قرآن کے مقابلہ کے تمھیدی مرحلہ کے طور پر 60 حافظان قرآن کا امتحان لیا گیا۔
اس مقابلے میں شرکت کے خواہش مند حفاظ میں سے جو حفظ کے اس امتحان پاس ہوئے ہیں وہ اس مقابلے اور اس کے دیگر مراحل میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسی ٹیوٹ اور اس کی شاخوں میں سارا سال قرآنی ثقافت کے فروغ کے لیے مختلف پروگرام اور مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں اور یہ مقابلہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔