امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر وحسینی مواکب سیکشن کی واسط میں قائم شاخ نے ماہ رمضان میں ہزاروں فوڈ بیگز ضرورت مند افراد میں تقسیم کیے ہیں تاکہ ان کی مشکلات کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔
واسط میں مذکورہ بالا سیکشن کے انچارج الحاج داخل عنید قریشی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ: حسینی مواکب کی طرف سے سارا سال ہی مختلف شکلوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور خاص طور پر رمضان کے مہینہ میں اہل مواکب ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کرتے ہیں۔ اس ماہ رمضان میں واسط کے مواکب نے طے شدہ لائحۂ عمل کے تحت ہزاروں فوڈ بیگز نادار گھرانوں اور افراد مین تقسیم کیس اور غذائی مواد کو ان کے گھروں تک پہنچایا۔