الکفیل اسکاؤٹس کی طرف سے مرکز ’’رُحماءُ بينَهُم‘‘ میں رہنے والے بچوں کے لیے کیمپ کا انعقاد

الکفیل اسکاؤٹس نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارہ مرکز ’’رُحماءُ بينَهُم‘‘ میں رہنے والے بچوں کے لیے ایک تعلیمی، تربیتی اور تفریحی کیمپ کا انعقاد کیا کہ جسے (كريم آل البيت عليهم السلام) کا نام دیا گیا اس کیمپ کا مقصد مرکز کے بچوں میں خود اعتمادی، معاشرتی میل جول کے طریقے اور دیگر سکلزکو گروم کرنا ہے۔

الکفیل اسکاؤٹس کے سربراہ علی حسین عبد زید نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ مرکز’’رُحماءُ بينَهُم‘‘ کے تعاون سے مشترکہ طور پر اس کیمپ کے پروگراموں کو ترتیب دیا گیا جن کا مرکزی مقصد مرکز میں رہنے والے بچوں کو تفریح کے موقع فراہم کرنا، ان کی معلومات، ان کی تثقیف اور خود اعمتمادی میں اضافہ ہے، اس کیمپ کے پروگرام شیخ کلینی کمپلکس میں تین دن تک جاری رہے جس سے بچوں نے خوب لطف اٹھایا اور اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکز’’رُحماءُ بينَهُم‘‘ میں خاندانی سرپرستی سے محروم بچوں کو روضہ مبارک کی سرپرستی مہیا کی جاتی ہے اور ان کی رہائش، تعلیم وتربیت اور دیگر ضروریات زندگی کا انتظام کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: