الکفیل ہسپتال میں 63سالہ خاتون کی ریڑھ کی ہڈی کے ٹیڑھے پن کا آپریشن کے ذریعے کامیاب علاج

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ہسپتال کی طبی ٹیم نے ایک 63سالہ خاتون کی ریڑھ کی ہڈی کے ٹیڑھے پن کو ختم کرنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

مذکورہ بالا میڈیکل ٹیم میں شامل لبنان سے تعلق رکھنے والے نیورو سرجن ڈاکٹر عامر سبعلی نے بتایا ہے کہ ہماری طبی ٹیم ایک 63 سالہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود 35٪ انحراف کو درست کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے کہ جس کی وجہ سے مریضہ شدید تکلیف اور مشکلات کا شکار تھی اور اپنی زندگی کو معمول کے مطابق گزارنے سے قاصر تھی۔

ڈاکٹر سبعلی نے مزید بتایا کہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود انحراف کو درست کرنے کے لیے کیا جانے والا آپریشن پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔ اور کامیاب آپریشن کے بعد اب مریضہ کی صحت بالکل صحیح ہے اور وہ کمر کے دوبارہ سیدھے ہونے کے بعد زندگی کی نعمات سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: