سماوۃ کی متعدد مساجد اور امام بارگاہوں میں ختم قرآن کی محافل

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی سماوۃ میں قائم شاخ کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران سماوۃ کی متعدد مساجد اور امام بارگاہوں میں ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے کہ جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

ایک ہی شہر میں متعدد مقامات پر ترتیل کے ساتھ ختم قرآن کی محافل کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو اس قرآنی محفل میں شرکت کے لیے قریب ترین مقام کی فراہمی، زیادہ سے زیادہ علاقوں کے لوگوں کو قرآنی ثقافت سے روشناس کروانا اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک ہی جگہ پر رش بننے کو روکنا ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے انچارج شیخ جواد نصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے: ختم قرآن کی محافل کا انعقاد ہمارے اس لائحۂ عمل کا ایک حصہ ہیں جو ہم نے اس بابرکت مہینے کی راتوں اور دنوں کے احیاء اور قرآنی ثمرات کے حصول کے لیے ترتیب دیا تھا۔ یہ ماہِ قرآن ہے اور اس میں انسٹی ٹیوٹ اپنی شاخوں کے ذریعہ اس بابرکت مہینے کے فیوض اور برکات کو لوگوں میں پھیلانے کے لیے کوشاں ہے اور انہی شاخوں میں سے ایک اہم ترین شاخ مثنیٰ گورنریٹ کے مرکزی شہر سماوۃ میں بھی قائم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: