الکفیل پروڈکشن سنٹر کی تمام میڈیا ہاؤسز کے لیے براہ راست نشریات کی مفت سروس

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا سیکشن کے ذیلی ادارے الکفیل پروڈکشن سنٹر کی طرف سے رمضان کے دوران روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور مابین الحرمین سے براہ راست نشریات کا سلسلہ جاری ہے اور ان نشریات کو تمام ٹی وی چینلز اور میڈیا ہاؤسز بلا معاوضہ بغیر کسی لوگو کے حاصل کر کے اپنے لوگو کے ساتھ نشر کر سکتے ہیں۔

براہ راست نشریات کے حصول کے لیے کوئی بھی میڈیا ہاؤس مندرجہ ذیل فریکونسی اور کوڈ وغیرہ سے استفادہ کر سکتا ہے:

Satellite: Eutelsat 7A at 7.0 East(W3A)

‏DOWNLINK:12680.200 H

‏MOD:DVBS2

‏QPSK

‏FEC:5/6

‏Sr :3250

‏HD/MPEG-4


براہ راست نشریات کے پروگرام مندرجہ ذیل ہیں:

اذان اور نماز ظہرین (کربلا کے معیاری وقت کے مطابق)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں ختم قرآن کی محفل: شام 5:00 سے 6:00 بجے تک۔

اذان اور نماز مغربین (کربلا کے معیاری وقت کے مطابق)۔

دعاء الافتتاح 8:00 بجے شب۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شيخ عبد الصاحب الطائي کا مذہبی لیکچر رات 10:00 سے 11:00 بجے تک

قومی قرآنی مقابلہ رات 11:00 سے 12:00 بجے تک

دعاء أبي حمزة الثمالي رات 1:00 سے 2:00 بجے تک۔

ہر جمعرات اور جمعہ کو (يا كاشف الكرب) پروگرام رات 2:00 سے 3:00 بجے تک۔

وقت سحر کی دعائیں 3:00 بجے۔

اذان اور نماز فجر (کربلا کے معیاری وقت کے مطابق)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: