روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں "عليٌّ إمامُ البَرَرة" کے موضوع پر ہر روز مجلس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں آیت اللہ سید ابو القاسم خوئی (قدس سرہ) کی فضائل امام علی(ع) پر مشتمل منظوم کتاب "عليٌّ إمامُ البَرَرة" کے موضوع پر ہر روز مجلس کا انعقاد ہو رہا ہے کہ جس میں ان منظوم فضائل کی تشریح کی جاتی ہے۔

ان مجالس کا اہتمام روضہ مبارک کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے کیا جا رہا ہے کہ جو مذکورہ سیکشن کے ماہ رمضان کے احیاء کے لیے منعقد کیے جانے والے پروگراموں کا حصہ ہیں۔

ان مجالس سے دینی امور کے سیکشن کے رکن شیخ علی موحان خطاب کرتے ہیں اور سامعین کے دلوں کو فضائل امام علی(ع) کے نور سے منور کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: