غریب خاندانوں اور یتیم بچوں کے لئے عید کا لباس اور کھانے کی ٹوکریاں۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی سے وابستہ خدماتی مواکب نے ماہ مقدس کے آغاز میں شروع کی جانے والی امدادی مہمات کے سلسلے جاری رکھتے ہوئے غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں اور یتیموں میں عید کے لباس اور فوڈ باسکٹس تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں۔

اسی ضمن میں دارالحکومت بغداد میں شعبہ شعائر حسینی سے وابستہ موكب خادم الخادم کی جانب سے ماہ مقدس کے اختتام پر ضرورت مند خاندانوں اور ان کے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

موكب خادم الخادم کے کفیل حاج میثم البہادلی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہمارا موکب کورونا وبا کے باعث موجودہ بحرانی حالات میں ضرورت مند خاندانوں کی مسلسل مدد کر رہا ہے اور عید کے اس پرمسرت موقع پر ہم کھانے کی اشیاء پر مشتمل ٹوکریاں اور بچوں کے لئے عید کے کپڑے تقسیم کر رہے ہیں تاکہ ان خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں حصہ ڈالا جا سکے۔ "

اسی تناظر میں شعبہ شعائر حسینی بغداد یونٹ کے سربراہ شیخ صلاح الخزعلي نے کہا: "یہ امدادی مہم ہماری یونٹ سے انتظامی اور جغرافیائی لحاظ سے وابستہ مواکب کی جانب سے چلائی جانے والی مہمات کا تسلسل ہے کیونکہ ان کا کام ایام زیارت کے دوران زائرین کو خدمات فراہم کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ مشکل کی ہر گھڑی اور خصوصی مواقع پرغریب اور ضرورت مند خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور تعاون کے لئے مواکب کی جانب امدادی مہمات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: