آیت اللہ سیستانی کے دفتر کے مطابق عید الفطر کب ہے؟

اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی توقعات کے مطابق زیادہ امکان یہی ہے کہ بروز جمعرات (30 رمضان 1442هـ) بمطابق (13 مئی 2021ء) کو غروب آفتاب کے وقت 6 بج کر 51 منٹ پر ماہ شوال کا چاند کا نجف میں دیکھائی دے گا۔

اعلی دینی قیادت کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ چاند کی تاریخوں کے شیڈول کے مطابق

چاند کی اس وقت عمر 44 گھنٹے اور 47 منٹ ہو گی،

چاند کا روشن حصہ یعنی کہ ہلال پورے چاند کا صرف 2.39 فیصد ہو گا

اور افق سے اس کی بلندی 17.23 ڈگری ہو گی

جبکہ چاند کو آسمان پر ایک گھنٹہ اور 33 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

البتہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عید کا چاند بروز بدھ (29 رمضان 1442هـ) بمطابق (12 مئی 2021ء) کو غروب آفتاب کے وقت 6 بج کر 50 منٹ پر نجف اشرف میں دیکھائی دے۔

اگر ایسا ہوا تو

چاند کی اس وقت عمر 20 گھنٹے اور 47 منٹ ہو گی،

چاند کا روشن حصہ یعنی کہ ہلال پورے چاند کا صرف 0.52 فیصد ہو گا

اور افق سے اس کی بلندی 6.59 ڈگری ہو گی

جبکہ چاند غروب کے بعد 38 منٹ کے لیے آسمان پر دکھائی گا۔

واضح رہے شرعی طور پر کسی بھی قمری مہینے کی ابتدا ہلال کے دیکھے جانے کے شرعی طور پر ثابت ہونے سے شمار ہوتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: