روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ (بابل شاخ) کی طرف سے بابلیون ریڈیو پر نشر ہونے والے قرآنی مقابلہ "كلمات من نور" میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے افراد کا اعلان کر دیا ہے۔
ماہ رمضان کے دوران منعقد ہونے والے اس مقابلہ میں قرآن کی تلاوت کے قواعد وضوابط، آیات کی تفسیر اور دیگر قرآنی علوم کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔
اس معلوماتی مقابلے کے پروگرام کو تلاوت یونٹ کے انچارج لؤي الوطيفي نے پیش کیا، اور ججز کے فرائض سيد منتظر مشايخي، نبيل اسدي اور شيخ حسن المعموري نے ادا کیے.
اس مقابلے میں پہلی پوزیشن أحمد اسدي، دوسری بهاء علي جابر اور تیسری پوزیشن عباس علي شياع نے حاصل کی.