ما بین الحرمین میں زائرین کے لیے قدرتی جوسز

ما بین الحرمین کی انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبارک میں زائرین کے لیے جو خدمات فراہم کی گئيں ان میں سے ایک زائرین کے لیے پھلوں کے قدرتی جوسز، ٹھنڈے پانی اور دیگر مشروبات کی تقسیم بھی ہے۔

ما بین الحرمین سیکشن کے سربراہ سید نافع موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران افطار سے کچھ دیر پہلے ہمارے سیکشن کے ارکان زائرین میں قدرتی جوسز کی تقسیم شروع کر دیتے ہیں کہ جس کا سلسلہ افطار کے بعد تک جاری رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ساری رات ٹھنڈے پانی اور دیگر مشروبات کی فراہمی بھی بغیر کسی وقفے کے جاری رہتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: