الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چار سال سےساتویں اعصاب کی سوزش (لقوہ) میں مبتلا مریض کا کامیاب علاج کیا ہے

الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے مقامی اینستھیزیا کا استعمال کرتے ہوئے ساتویں اعصاب کی سوزش (لقوہٌ) میں مبتلا چالیس سالہ مریض کے علاج میں کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے اینستھیسیولوجسٹ ڈاکٹر رضا الكعبي نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے مقامی اینستھزیا کا استعمال کرتے ہوئےچالیس سالہ مریض کا علاج کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جو چار سال تک ساتویں اعصاب کی سوزش سے دوچارتھا۔"
انہوں نے مزید کہا: "سوزش نے مریض کی عصبی ٹرانسمیشن کی صلاحیت کو متاثر کیا تھا جس سے چہرے کے عضلات یا مسلز کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور اس سے چہرے کے بائیں جانب پیشانی، آنکھ ، گال اور جبڑے کے ارد گرد کے پٹھے متاثر ہوئے تھے۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "اس اینستھزیا کو درد کی دوائیوں اور اعصاب کو تحریک دینے والے محرکات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انجیکشن کے ذریعے مقامی اینستھیزیا دینے کے بعد ہی مریض کا ردعمل تیز اور اچھا تھا اور مریض اب بالکل ٹھیک ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: