لیپروسکوپک تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے 37 سالہ مریض کے حلق کے سامنے اور اطراف سے پس سیلز اور مردہ ٹشوز کو نکالنے میں کامیابی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے حلق (pharynx) کے ٹشوز کی سوزش میں مبتلا 37 سالہ مریض کا علاج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ہسپتال میں چہرے اور میکسلو فیشل سرجری کے ماہر ڈاکٹر رضوان الطائي نے کہا: "ہماری طبی ٹیم نے لیپروسکوپک تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے 37 سالہ مریض کے حلق کے سامنے اور اطراف سے پس اور مردہ ٹشوز کو نکالنے میں کامیاب حاصل کی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ: "مریض ذیابیطس کی وجہ سے حلق کے سامنے اور اطراف کے ٹشوز کی سوزش میں مبتلا تھا۔ آپریشن کامیاب رہا اور مریض کو آپریشن کے 48 گھنٹوں بعد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: