ماہ رمضان میں (189471) مومنین کی نیابت میں مراسم زيارت ادا کیے گئے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کے شعبہ برائے معلوماتی ٹیکنیک اور نیٹ ورکس نے بتایا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران جن (189471) مومنین نے اپنے یا عزیزوں کے نام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے صفحہ ’’ نیابت میں زیارت ‘‘ میں درج کیے تھے ان سب کی نیابت میں روضہ مبارک کے خدام نے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زيارت اور نماز زیارت پڑھی اور ماہ رمضان کے بعض اعمال ادا کیے۔

اس بارے میں مذکورہ شعبہ کے انچارج حيدر طالب عبد الامير نے کہا ہے کہ الکفیل نیٹ ورک ہر عبادتی موسم اور ہر ماہ رمضان میں اپنے صفحہ " نیابت میں زیارت " کے ذریعے خاص پروگرام ترتیب دیتا ہے البتہ اس سال ماہ رمضان کے لیے مرتب کیا گیا پروگرام کافی وسیع اور منفرد تھا جس کی وجہ سے مومنین کی بڑي تعداد نے اپنا نام نیابت میں زيارت کے لیے درج کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت پڑھوانے اور دیگر اعمال ماہ رمضان ادا کروانے کے لیے نام درج کرنے والوں کی نیابت میں زیارت پڑھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے سادۃ الخدام اور دیگر شعبوں کے ارکان کو ماہ رمضان کے دوران دونوں مقدس روضوں میں زیارت پڑھنے کے لیے مامور کیا گیا کہ جنہوں نے مندرجہ افراد کی نیابت میں زیارت پڑھی، دو رکعت نماز زیارت ادا کی اور ماہ رمضان کے بعض اعمال ادا کیے۔ جبکہ مدینہ منورہ اور نجف اشرف میں مندرجہ افراد کی طرف بعض رضاکاروں نے مراسم زیارت ادا کیے۔

ماہ رمضان میں مندرجہ مومنین کی نیابت میں مندرجہ ذیل اعمال ادا کیے گئے:

ماہ مبارک کے دوران ہر روز سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر روز منعقد ہونے والی محفلِ ختم قرآن میں شرکت

ہر روز بعض اعمالِ رمضان کی ادائیگی کہ جن میں دعاءِافتتاح اور چند دیگر دعاؤں کی تلاوت بھی شامل ہے

جشن میلاد حضرت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر مدینہ منورہ میں ان کی قبر اقدس کے پاس زیارت

شب قدر کے اعمال کی ادائیگی

یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر ان کی ضریح مبارک کے پاس زیارت اور پرسہ

چاند رات اور عید کے دن امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح کے پاس زیارت

واضح رہے کہ گزشتہ سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عربی، انگلش، فارسی، ترکی، فرانسیسی، ڈچ، سواحیلی اور اردو زبان میں موجود رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک کے توسط سے (1.168.608) مومنین نے اپنی بیابت میں مراسم زیارت ادا کروائے۔
اگر آپ بھی اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھوانا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:
https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: