امام حسین(ع) کے بارے میں تالیفی مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کتاب کو شائع کر دیا گیا ہے

پندرہویں سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں امام حسین علیہ السلام کے بارے میں تالیفی مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کتاب کو شائع کر دیا گیا ہے۔

اس بارے میں میں میں سیمینار کی انتظامی کمیٹی کے رکن سید عقیل عبدالحسین یاسری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے ان کتاب کو ڈاکٹر محمد عیدان عبادی نے تحریر کیا ہے کہ جس کا نام (دفاع عن تاريخ عاشوراء: ردودًا على شبهات ابن تيميّة حول أحداث واقعة الطّف) ہے۔ اس کتاب میں ابن تیمیہ کی طرف سے عاشوراء کے واقعات کے بارے میں کیے جانے والے اعتراضات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔

یہ کتاب بہت سے مراحل سے گزرنے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ان مراحل میں میں سب سے

پہلے مرحلے میں (بغداد یونیورسٹی، كربلاء یونیورسٹی، بابل یونیورسٹی، الكوفة یونیورسٹی، القادسيّة یونیورسٹی اور المستنصريّة یونیورسٹی کے) پچیس اساتذہ پر مشتمل کمیٹی نے موصول ہونے والی کتابوں میں سے دس بہترین کتابوں کا انتخاب کیا۔

دوسرے مرحلے دس بہترین قرار دی گئي کتابوں میں سے تین بہترین کتابوں کے انتخاب کے لیے ایسے استاتذہ کی کمیٹی تشیکل دی گئی کہ جنہیں ایکیڈمک اور حوزوی دونوں طرح کے علوم سے آگاہی حاصل ہے۔

پھر تیسرے مرحلہ میں پہلی تین پوزیشنین حاصل کرنے والی کتابوں کے بارے میں رائے لینے کے لیے انھیں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے نامور استاتذہ اور مؤلفین کو دیا گیا۔

سید یاسری نے مزید کہا کہ اس مقابلہ کا مقصد امام حسین(ع) اور اہل بیت اطہار(ع) کے بارے میں کتابیں لکھنے کی حوصلہ افزائی کرنا اور زیادہ سے زیادہ مؤلفین تیار کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: