عجائب گھروں کا عالمی دن اور الکفیل میوزیم

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں موجود عجائب گھر 2009ء میں کھولا گیا کہ جو عراق کے مقدس مقامات میں کھلنے والا پہلا عجائب گھر قرار پایا۔

روضہ مبارک کی مرکزی انتظامیہ نے اس منصوبہ میں کافی دلچسبی ظاہر کی اور اس کے لیے مکمل مدد فراہم کی۔

عجائب گھروں کے عالمی دن کے موقع پر الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے الکفیل میوزیم کے انچارج صادق لازم نے بتایا: یہ عجائب گھر اپنے حجم میں وسیع نہ ہونے کے باوجود مختصر عرصے میں سب لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بن گیا ہے۔ اس وقت اس عجائب گھر کو عالمی سطح پر کافی شہرت حاصل ہے اور اس کی توسیع کے لیے پوری دنیا سے لوگ کام کر رہے ہیں۔

یہاں موجود نوادرات کی حفاظت کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور عجائب گھر کے عملے کی تربیت کے لیے ناصرف عالمی اداروں کے ماہرین سے مدد لی جاتی ہے بلکہ انھیں مختلف کورسز کے لیے بیرون ملک بھی بھیجا جاتا ہے۔

اس وقت الکفیل میوزیم کا تربیت یافتہ عملہ عراق میں موجود دوسرے عجائب گھروں کے افراد کو تربیت دینے کا کام بھی کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: