الکفیل ہنی فارمز کی پیداوار اور شہد کی اقسام اضافہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہنی فارمز کا بنیاد 2012ء میں رکھی گئی اور اس وقت سے لے کر اب تک الکفیل ہنی فارمز میں شہد کی پیداوار میں روز بروز اضافہ ہی دیکھنے میں آیا ہے اور اس وقت ان فارمز سے سالانہ ہزاروں لیٹر شہد حاصل کیا جا رہا ہے۔

الکفیل ہنی فارمز کے انچارج حسنين محمد عبد الرضا نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روضہ مبارک کے ادارہ نے مقامی سطح پر شہد کی پیداوار بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلہ میں ہر ممکن وسائل مہیا کیے ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال شہد کی پیداوار میں ہزاروں لیٹر اضافہ ہوا ہے اور بہت سی مقامی اور غیر ملکی اقسام کی شہد کی مکھیوں کے دسیوں یونٹ مقامی سطح پر شہد کی ضرورت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

الکفیل ہنی فارمز سے حاصل کردہ 100 فیصد خالص شہد مندرجہ ذیل جگہوں پر دستیاب ہے:

المركزُ الرئيسيّ.. شارع الحسينيّة - قرب القنطرة البيضاء کربلا.
مركز البيع المباشر التابع لمجموعة مشاتل الكفيل.. شارع الجمهوريّة - قرب مصرف الرافدين کربلا.
المركز رقم١.. حيّ الحسين(عليه السلام) - مجمّع العفاف للتسوّق کربلا.
المركز رقم10.. في محافظة النجف الأشرف.

مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(07718003738).

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: