روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے حسینی خطابت کی طرف سے جنت البقیع میں مدفون آئمہ اہل بیت(ع) کے روضوں، امہات المومنین کے مزاروں اور صحابہ کرام کے مراقد کے 8 شوال کو عالمی دہشت گردوں کے ہاتھوں منہدم کیے جانے کی یاد میں تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
ان مجالس کا آغاز بدھ کے روز سے ہوا اور بروز جمعہ یوم انہدام بقیع کو اس سلسلہ کی آخری مجلس شام کے وقت منعقد ہوئی تین دن تک صبح اور شام کے وقت منعقد ہونے والی ان مجالس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج شیخ عبد الصاحب طائی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس سانحہ پر عزاداری کے قیام کے لیے تین دن تک صبح اور شام مجالس کا انعقاد کیا گیا صبح کی مجلس سے ہر روز سيد جاسم آل بو حمد نے خطاب کیا جبکہ شام کی مجلس سے شيخ رياض الباوي خطاب کرتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ خطباء نے اہل بیت پر ان کی زندگی اور ان کے اس دنیا سے جانے کے بعد ہونے والے مظالم کا اپنی مجالس میں ذکر کیا کہ جن میں سے ایک انہدام جنت البقیع بھی ہے۔ خطباء نے انہدام جنت البقیع اور اس کے پیچھے کار فرما عناصر اور ان کے مقاصد کے بارے میں بھی گفتگو کی۔