بقیع الغرقد ویب سائٹ کے افتتاح کو دس سال مکمل ہو چکے ہیں

دس سال پہلے 1432ھ میں جنت البقیع کے بارے میں انٹرنیٹ پر پہلی ویب کا افتتاح کیا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کے شعبہ برائے نیٹ ورکس اور معلومات کے ارکان نے تیار کی اور اسے بقیع الغرقد کا نام دیا۔

جنت البقیع کے انہدام کی 88ویں برسی کے موقع پر لانچ ہونے والی اس ویب سائٹ میں جنت البقیع میں موجود روضوں اور مزارات کے انہدام کے سانحہ کے بارے میں تفصیل درج ہے۔

اس ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک کے متولی شرعی (کہ جو اس وقت سیکرٹری جنرل تھے) علامہ سید احمد صافی (دام عزہ)، نجف اشرف میں موجود مراجع عظام کے نمائندوں، دینی وسماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

اس ویب سائٹ میں جنت البقیع میں مدفون آئمہ علیھم السلام اور صحابہ کرام کے مختصر حالات زندگی بھی شامل ہیں۔

عنقریب اس ویب سائٹ کے اردو نسخہ کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا کہ جس کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے۔

اس ویب سائٹ کا وزٹ کرنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/albaqee/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: