وزیر محنت و سماجی امور اور وزیر تیل کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری

وزیر محنت و سماجی امور ڈاکٹرعادل الركابي اور وزیر تیل جناب احسان عبد الجبار نے جمعہ المبارک ( 8 شوال 1442 ہجری) بمطابق (21 مئی 2021) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
مراسمِ زیارت ادا کرنے کے بعد دونوں وزراء نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور مجلس ادارہ کے بعض ارکان سے ملاقات کی اور مختلف خدماتی وسماجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر محنت و سماجی امور ڈاکٹر عادل الرکابی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا : "ہم آج حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں حاضری سے مشرف ہوئے ہیں اور ہم نے روضہ مبارک کے خدام اور انتظامی سربراہان سے بھی ملاقات کی ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا ،" اس ملاقات میں وزارت سے متعلق کچھ عمومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اورروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سماجی و خدماتی منصوبوں سے متعلق معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔"
انھوں نے مزید کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ہمارا یہ پہلا دورہ نہیں ہے۔ ہم متعدد مرتبہ یہاں حاضری کا شرف حاصل کر چکے ہیں اور ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انتظامی سربراہان سے مستقل رابطے میں ہیں۔ یہاں سے کی جانے والی سفارشات اور ہدایات ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ "
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ڈاکٹر عباس راشد الموسوی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا: " ہم نے وزیر محنت کے ساتھ متعدد منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جو ملک اور معاشرے کے لئے فائدہ مند ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا: "جیسا کہ سب جانتے ہیں ہمارے پاس متعدد ادارے ہیں جو معاشرے ، کنبے اور بچے کی خدمت و بہبود کے لئے کام کرتے ہیں ، جیسے فیملی کونسلنگ سینٹر "رحماء بينهم " مرکز اور دیگر مراکز جو معاشرے میں منفی مظاہر سے نمٹنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ "
انہوں نے کہا کہ وزیر محنت و سماجی امور نےعراقی معاشرے کو وسیع تر خدمات کی فراہمی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور اسے سب کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: