سینٹری کمپلیکس پراجیکٹ (واحة الزائر) کو مکمل کر لیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے سینٹری کمپلیکس پراجیکٹ (واحة الزائر) کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پراجیکٹ کےدوران کربلا قدیمہ کے داخلی دروازے باب بغداد سے ملحقہ سڑک پر واقع اہم سینٹری کمپلیکس کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کیا گیا ہے جو سارا سال زائرین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

اس منصوبے کے نگران جناب حسن عبد الحسین نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام سینٹری کمپلیکسز کی مرمت اور بحالی ہمارے محکمہ کو تفویض کردہ کاموں کا حصہ ہے اور ہم مستقل بنیادوں پر ان سائٹس کی دیکھ بھال اور مرمت کرتے ہیں جو لاکھوں زائرین کو سالانہ اپنی خدمات مہیا کرتی ہیں۔ کربلا قدیمہ کے مرکز میں واقع یہ ایک اہم سینیٹری کمپلیکس ہے جو لاکھوں زائرین کو سارا سال خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہم نے حال ہی میں اس اہم سینیٹری کمپلیکس کی کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کیا ہے اور اب یہ سینٹری کمپلیکس زائرین کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔"

انھوں نے مزید کہا: "یہ کمپلیکس 1،500 مربع میٹر اور مرد اور خواتین کے لئے(200) زیر زمین سینٹری یونٹس پر مشتمل ہے جبکہ اس کے اوپر 656مربع میٹر پر سرسبزوشاداب لانز اور آبی فوارے لگے ہوئے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا: "اس کمپلیکس میں بزرگ اور معذورافراد کے لیے بھی جدید جدید نظام اور سہولیات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "اس سینٹری کمپلیکس میں ہوا کی آمدورفت کے لیے جدید ترین نظام موجود ہے۔ سینٹری کمپلیکس میں پینے کے پانی کا جدید نظام اور جدید سہولیات سے مزین وضو خانے بھی ہیں۔ اس کے علاوہ روشنی، بجلی، نگرانی، سیوریج، سنٹرل ہیٹنگ اورایئر کنڈیشننگ اور وارننگ کے جدید نظام بھی ہیں۔"

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس منصوبے کا مقصد زائرین امام حسین و حضرت عباس علیہم السلام کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام مستقل بنیادوں پر اپنی تمام سروسز سائٹس بشمول سینٹری کمپلیکسز کی مرمت، بحالی اور دیکھ بھال کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس جدید سینٹری کمپلیکس کی تعمیر کے لئے فنڈز سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: