قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران سو سے زیادہ قرآنی محافل اور تقاریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران خواتین کے لئے سو سے زیادہ قرآنی محافل اور تقاریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
یہ قرآنی محافل قرآن مرکز اور اس منسلک علاقائی شاخوں کے ذریعے ملک بھر میں ہیلتھ پروٹوکولز کے مطابق منعقد کی گئی تھیں۔


قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے یہ تمام بابرکت تقاریب محکمہ صحت کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خواتین قاریات کے ذریعے متعدد حسینیات اور گھروں میں منعقد کی گئیں تھیں۔ "


انھوں نے مزید کہا: "یہ تقاریب صرف قرآن مجید کی تلاوت تک ہی محدود نہیں تھیں بلکہ ان میں بیشتر تقاریب علوم القرآن، تفسیر، قرآنی مقابلوں، قرآن سیمینارز اور فقہی لیکچرز پر مشتمل تھیں۔ خواتین کی جانب سے ان محافل کے انعقاد کا بھر پور خیرمقدم کیا گیا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ عالمی و ملکی حالات کے باعث شرکاء کی تعداد کو محدود رکھنا پڑا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: