الکفیل ہسپتال ناصریہ سے تعلق رکھنے والے بچے کوبلا معاوضہ علاج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعی اعضاء لگانے گا

الکفیل ہسپتال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایت پر ناصریہ سے تعلق رکھنے والے بچے کرار حیدرکوعلاج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعی اعضاء لگانے گا۔

بچے کے والد نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا: " کرار حیدر کو گھر میں بجلی کا شدید جھٹکا لگا تھا جس کی وجہ سے اس کے اوپری اور نچلے اعضاء کو نقصان پہنچا۔ ناصریہ ہسپتال میں ڈاکٹرز نےمتاثرہ اعضاء کو کاٹ دیا تھا جس کے بعد ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی سے مدد کی اپیل کی۔ انھوں نے ہماری اپیل کے فوری جواب دیا اور کرار کو الکفیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ "

الکفیل ہسپتال میں پلاسٹک سرجری کے ماہر ڈاکٹر علاء الشریفی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئےکہا: "جیسے ہی یہ معاملہ الکفیل اسپتال پہنچا بچے کرار کے علاج کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ہم نے متاثرہ حصوں اور بچے کی طبی حالت کا جامع معائنہ کرنے اور مناسب علاج کا تعین کرنے کے بعد کام شروع کر دیا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا ، "ہم نے علاج کے پہلے مراحل کا کام شروع کر دیا ہے جس میں جلد کی گرافٹنگ کرنے کے بعد اور مصنوعی اعضاء لگائے جائیں گے۔ اس کے بعد ہم بچے کی طبی بحالی کے لئے جسمانی تھراپی کریں گے تاکہ بچہ مصنوعی اعضاء کا عادی ہوجائے۔ "

بچے کرار کے اہل خانہ بلا معاوضہ یہ تمام علاج فراہم کرنے اور مصنوعی اعضاء لگانے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی اور الکفیل ہسپتال کے عملے شکر گزار ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: