الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم (43) سالہ مریض کو مصنوعی Aorta اور Aortic valve لگانے میں کامیاب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے (43) سالہ مریض کو مصنوعی Aorta اور Aortic valve لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
الکفیل ہسپتال میں ترک کارڈک سرجن ڈاکٹر بشیر اکیپنر نے بتایا: "ہماری طبی ٹیم (43) سالہ مریض کو مصنوعی Aorta اور Aortic valve لگانے میں کامیاب ہوگئی۔"
انہوں نے مزید کہا ، " Aorta اور Aortic valve میں خرابی اور رکاوٹ کے باعث مریض کا دل بڑھ گیا تھا۔ آپریشن کامیاب رہا اور مریض کی طبی حالت مستحکم ہونے کے بعد اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔"
Aorta یا شہ رگ انسانی جسم کی ایک اہم اور سب سے بڑی شریان ہے جو دل کے بائیں وینٹریکل سے نکلتی ہے اور اوپر کی جانب دل سے ڈایافرام تک جاتی ہے جبکہ نیچے پیٹ تک جانے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہو جا تی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: