قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران منعقد کردہ مقابلوں کے فاتحین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران منعقد کردہ مقابلوں کے فاتحین کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ان مقابلوں کے شرکاء ، جیوری و انتظامی کمیٹیوں کے ممبران اور قرآن مرکز برائے خواتین کے عملہنے شرکت کی۔


قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ مینار الجبوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، "آج ہم رمضان مقابلوں کے فاتحین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں کو رمضان کے مقدس مہینے کے دوران خواتین کے لئے منعقد کیا گیا تھا اور ان کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا تھا۔"


انہوں نے مزید کہا: "اس تقریب کا انعقاد ان ممتاز خواتین سے ملنے اور ان کی کامیابی پر جشن منانے کے لئے کیا گیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کی مزید تقاریب کا انعقاد کرکے ہم مثبت مقابلہ بازی کے رجحان کو تقویت بخش سکتے ہیں اور خواتین کی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے معاشرے میں اچھی مثال قائم کرسکتے ہیں۔"
"ہم ان ممتاز خواتین اور تمام انتظامی و تعلیمی عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں قرآنی ثقافت کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالا۔


انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران چھ سے زائد مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

پہلا: مسابقة قصّة آية.
دوسرا: مسابقة اللؤلؤ المنثور.
تیسرا: مسابقة الدرّ المكنون.
چوتھا: المسابقة القرآنيّة الرمضانيّة الأسبوعيّة.
پانچواں: نتائج مسابقة (ربيع القلوب).
چھٹا: مسابقة حفظ سورة الإسراء.

ان مقابلوں کا انعقاد رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ہماری سرگرمیوں کا اہم حصہ تھا۔ خدا نے چاہا تو ہم آئندہ بھی ان مقابلوں کو منعقد کرنے اور متنوع بنانے کے لئے مزید کوششیں کریں گے۔ "


فاتحین کے نام جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: