(منبار النور) منصوبے کے ضمن میں دیوانیہ کے شمال مشرق میں واقع شہرعفک میں محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ قرآن مرکز نے ایک سال کے وقفے کے بعد (منبار النور) منصوبے کے ضمن میں اپنی قرآنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ ان سرگرمیوں کا آغاز دیوانیہ کے شمال مشرق میں واقع شہرعفک میں دار القرآن الکریم کے تعاون سے محفل قرآن منعقد کی گئی۔

’’ مشروع منابر النور‘‘ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کے اہم قرآنی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ جس کا مقصد لوگوں میں قرآنی تعلیمات کا فروغ اور انہیں قرآن کے زیادہ سے زیادہ قریب لانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کربلا اور ملک کے دوسرے شہروں میں قرآنی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

لقرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اس بابرکت محفل کا انعقاد عفک کے حسينيّة النبيّ الأعظم(صلّى الله عليه وآله وسلم) میں ہوا۔ اس محفل قرآن میں کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کے قاریان قرآن سيد حسنين الحلو اور ليث العبيدي کے علاوہ دار القرآن الكريم عفك کے قاریان مرتضى الخفاجي اور حيدر الحسناوي نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی۔

اس شہر میں اعلی مذہبی قیادت کے نمائندے سيّد علي شفيع نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کا استقبال کیا اورعلوم القرآن کے فروغ کے لئے قرآن مرکز کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پروگرامز، محافل اور علمی و تحقیقی فورمز اور لیکچرز کو بےحد سراہا۔

واضح ر ہے کہ اس تقریب کا انعقاد محکمہ صحت کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کیا گیا۔ یہ محفل قرآن کربلا سیٹلائٹ چینلز سے وابستہ القرآن الکریم نیٹ ورک اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل پروڈکشن سینٹر کے ذریعے براہ راست نشر کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: